حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی نے استقبال ماہ مبارک رمضان کے موقع پر ایک بیان میں ماہ رمضان کے مبلغین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک عالم دین کا فریضہ ہے کہ لوگوں کو حلال و حرام بتائے، وعظ و نصیحت کرے اور انہیں جہنم کی آگ سے بچائے۔
انہوں نے مزید کہا: بعض اوقات حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ایک عالم دین خود محسوس کرتا ہے کہ لوگوں کا دین خطرے میں ہے، لہذا اس کی ذمہ داری ہدایت اور تبلیغ کرنا ہے اور اس ذمہ داری کو دیگر امور پر ترجیح دینا ضروری ہے۔ البتہ یہ کام مشکل ہے اور اس کے لیے قربانی کی ضرورت ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ کام بقصد قربت الہی اور خلوص کے ساتھ کیا جائے تاکہ دنیاوی اور اخروی دونوں نتائج حاصل ہوں۔
آپ کا تبصرہ